Menu

A+ A A-

لاوالا

 

فضائے نور ميں کرتا نہ شاخ و برگ و بر پيدا
سفر خاکی شبستاں سے نہ کر سکتا اگر دانہ

نہاد زندگی ميں ابتدا 'لا' ، انتہا 'الا'
پيام موت ہے جب 'لا ہوا الا' سے بيگانہ

وہ ملت روح جس کی 'لا 'سے آگے بڑھ نہيں سکتی
يقيں جانو، ہوا لبريز اس ملت کا پيمانہ

Dervish Designs Online

IQBAL DEMYSTIFIED - Andriod and iOS