مومن
دنيا ميں
ہو حلقہ ياراں تو بريشم کی طرح نرم
رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن
افلاک سے ہے اس کی حريفانہ کشاکش
خاکی ہے مگر خاک سے آزاد ہے مومن
جچتے نہيں کنجشک و حمام اس کی نظر ميں
جبريل و سرافيل کا صياد ہے مومن
(جنت ميں)
کہتے ہيں فرشتے کہ دل آويز ہے مومن
حوروں کو شکايت ہے کم آميز ہے مومن
---------------------
بھوپال(شيش محل) ميں لکھے گئے