ساقی October 28, 2011 Parent Category: با نگ درا Hits: 26971 Print , Email نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے مزا تو جب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی جو بادہ کش تھے پرانے، وہ اٹھتے جاتے ہيں کہيں سے آب بقائے دوام لے ساقی کٹی ہے رات تو ہنگامہ گستری ميں تری سحر قريب ہے، اللہ کا نام لے ساقی Tweet