دگرگوں جہاں ان کے زور عمل سے
- Parent Category: ارمغان حجاز - اردو
- Hits: 3991
- Print , Email
دگرگوں جہاں ان کے زور عمل سے
بڑے معرکے زندہ قوموں نے مارے
منجم کي تقويم فردا ہے باطل
گرے آسماں سے پرانے ستارے
ضمير جہاں اس قدر آتشيں ہے
کہ دريا کي موجوں سے ٹوٹے ستارے
زميں کو فراغت نہيں زلزلوں سے
نماياں ہيں فطرت کے باريک اشارے
ہمالہ کے چشمے ابلتے ہيں کب تک
خضر سوچتا ہے ولر کے کنارے