دراج کي پرواز ميں ہے شوکت شاہيں
- Parent Category: ارمغان حجاز - اردو
- Hits: 3997
- Print , Email
دراج کي پرواز ميں ہے شوکت شاہيں
حيرت ميں ہے صياد، يہ شاہيں ہے کہ دراج!
ہر قوم کے افکار ميں پيدا ہے تلاطم
مشرق ميں ہے فردائے قيامت کي نمود آج
فطرت کے تقاضوں سے ہوا حشر پہ مجبور
وہ مردہ کہ تھا بانگ سرافيل کا محتاج