يہ آيہ نو ، جيل سے نازل ہوئي مجھ پر
- Parent Category: (با نگ درا(حصہ سوم
- Hits: 4528
- Print , Email
يہ آيہ نو ، جيل سے نازل ہوئي مجھ پر
گيتا ميں ہے قرآن تو قرآن ميں گيتا
کيا خوب ہوئي آشتي شيخ و برہمن
اس جنگ ميں آخر نہ يہ ہارا نہ وہ جيتا
مندر سے تو بيزار تھا پہلے ہي سے 'بدري'
مسجد سے نکلتا نہيں، ضدي ہے مسيتا