Logo

اسيری

 

ہے اسيری اعتبار افزا جو ہو فطرت بلند
قطرۂ نيساں ہے زندان صدف سے ارجمند

مشک اذفر چيز کيا ہے ، اک لہو کی بوند ہے
مشک بن جاتی ہے ہو کر نافہ آہو ميں بند

ہر کسی کی تربيت کرتی نہيں قدرت، مگر
کم ہيں وہ طائر کہ ہيں دام وقفس سے بہرہ مند

''شہپر زاغ و زغن در بند قيد و صيد نيست
ايں سعادت قسمت شہباز و شاہيں کردہ اند

Website Version 4.0 | Copyright © 2009-2016 International Iqbal Society (formerly DISNA). All rights reserved.