نادر شاہ افغان
- Parent Category: با ل جبر یل
- Hits: 5491
حضور حق سے چلا لے کے لولوئے لالا
وہ ابر جس سے رگ گل ہے مثل تار نفس
بہشت راہ ميں ديکھا تو ہو گيا بيتاب
عجب مقام ہے ، جي چاہتا ہے جاؤں برس
صدا بہشت سے آئي کہ منتظر ہے ترا
ہرات و کابل و غزني کا سبزئہ نورس
سرشک ديدہ نادر بہ داغ لالہ فشاں
چناں کہ آتش او را دگر فرونہ نشاں